جنیوا،19فروری(ایجنسی) جرمن وزارت خارجہ کے مطابق شام میں جنگ بندی کے لیے قائم ٹاسک فورس کی میٹنگ آج سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہو گی۔ یہ اِس خصوصی ٹاسک فورس کی اولین میٹنگ ہو گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق روسی اور
امریکی نمائندے اِس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ دوسری جانب شام میں جنگ بندی کے حوالے سے روس اور امریکا کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں نے ٹاسک فورس کی میٹنگ سے قبل ملاقات کر کے فائر بندی کے امکانات پر گفتگو بھی کی۔ اِس غیر اعلانیہ میٹنگ میں جنگ بندی سے متعلق اختلافات کو کم سے کم سطح پر لانا بتایا گیا ہے۔